ابنا: عمران خان نے منگل کونیویارک میں ایک تقریب میں کہا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکی ڈرون طیارون کے حملے غیر قانونی ہیں اور ان حملوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ڈرون حملوں سے علاقے میں مسلح گروہوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جو لوگ امریکی فضائي جارحیت کا خیرمقدم کرتے ہیں وہ بے شک پاکستان کے دوست نہيں ہوسکتے۔ واضح رہے اس سے قبل عمران خان نے امریکی ڈرون جارحیت کے خلاف پاکستان میں ریلی نکالی تھی اور احتجاج مظاہرے کۓ تھے۔ امریکہ کے سابق صدر بش کے زمانے میں پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکہ کی ڈرون جارحیت شروع ہوئي تھی اور اوباما کی صدارت میں ان مین تیزی آئي ہے۔ امریکی ڈرون جارحیت میں ہزاروں پاکستانی شہری مارے گئے ہیں۔.......
/169